Live Updates

حکمرانوں کا بس چلے تو یہ قائداعظم کا مزار بھی بیچ دیں، سراج الحق

ہم انہیں پاکستان کا سودا نہیں کرنے دیں گے، امیر جماعت اسلامی

اتوار 29 جنوری 2023 23:00

حکمرانوں کا بس چلے تو یہ قائداعظم کا مزار بھی بیچ دیں، سراج الحق
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا بس چلے تو یہ قائداعظم کے مزار کو بھی بیچ دیں لیکن ہم انہیں پاکستان کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک پر ایسے لوگ مسلط کیے گئے جنہوں نے اقتدار ملتے ہی توشہ خانہ اور قومی خزانے کو لوٹا۔

سراج الحق نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ہر حکومت نے دھوکہ دیا۔ حکمرانوں نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گرایا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب صوبہ کا وعدہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے کیا جو آج تک پورا نہیں ہوا اب یہ وعدہ جماعت اسلامی پورا کریگی۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

اس سے مہنگائی کا وہ سلسلہ شروع ہو گا جس سے ہر شخص متاثر ہوا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کا گڑھ بن چکا ہے، یہاں کا نوجوان بیروزگار، انفراسٹرکچر تباہ اور لوگوں کو پینے کا پانی دستیاب نہیں، جنوبی پنجاب کا کسان، مزدور پریشان ہے، چولستان کو تباہ کر دیا گیا بلکہ حکمرانوں نے پورے ملک کو چولستان بنا دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات