Live Updates

الیکشن ہو جانے سے مہنگائی کم نہیں ہو گی، چوہدری شجاعت

عمران خان اپنے بیانات سے قبل سوچیں ان کے بیان سے تاجرتشویش کاشکار ہوتے ہیں، چوہدری شجاعت کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 29 جنوری 2023 23:16

الیکشن ہو جانے سے مہنگائی کم نہیں ہو گی، چوہدری شجاعت
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جنوری 2023ء ) رہنما ق لیگ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ الیکشن ہو جانے سے مہنگائی کم نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے بیانات سے قبل سوچیں ان کے بیان سے تاجرتشویش کاشکار ہوتے ہیں۔ اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تمام سیاسی رہنما ملکرجامع پالیسی مرتب کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے بیانات سے تاجر ڈرکر قیمتوں کو اوپر نیچےکررہے ہیں، حکومتی اور اپوزیشن لیڈران سب بیانات پربیانات دے رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کے مطالبے سے ملکی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں کردار اداکریں۔ دوسری جانب مرکزی رہنما پی پی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مانتا ہوں ہم مہنگائی کم کرنے آئے لیکن اس میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

آج مہنگائی پہلے سے کئی گنا زیادہ بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر عملدرآمد نہ کرتے تو ملک چھ ماہ پہلے ڈیفالٹ کر جاتا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا عمران خان اپنے منہ سے بولے ہم مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، ان کو پاکستان کے لوگوں نے ووٹ دیے ہم کیا بھارت سے ووٹ لے کر آئے، عمران خان چاہتا ہے بندے بھی میری مرضی کے فیصلے بھی میری مرضی کے ہوں۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ ادارہ نیوٹرل ہو رہا ہے تو ہمیں اس کی مدد کرنی چاہیے، ادارہ نیوٹرل نہ ہوتا تو پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہ لے سکتے، اب فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے یہ قابل قبول نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا وفاقی کابینہ و قیادت پر واضح کر دیا کہ عوام سے بہت کچھ لے لیا اب ان میں مزید کچھ دینے کی سکت نہیں، مشورہ ہے کہ اب ملک کے امراء سے پیسے لیکر عام آدمی کیلئے سہولیات پیدا کی جائیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا فواد چودھری کو چہرے پر کپڑا ڈال کر لے جانے کی مذمت کرتا ہوں، فواد چودھری ایسے لوگوں میں سے ہے جو زبان سے مارتے ہیں، گولی کے دوچار چھرے لگنے پر عمران خان چار ماہ سے پلاسٹر لگائے بیٹھا ہے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اپریل 2022 میں عید ترسیلات کے سبب ورکرز ترسیلات 3.1 ارب ڈالر ہوئی تھیں، ورکرز ترسیلات عالمی کساد بازاری اور مہنگائی کے سبب کم ہوئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات