موٹر وے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب بس حادثے میں دو مسافر جاں بحق، 15 زخمی

اتوار 29 جنوری 2023 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) موٹر وے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب نجی کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں2 مسافر جاں بحق جبکہ 15 مسافر معمولی زخمی ہو گئے۔ موٹر وے پولیس ترجمان کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔

امدادی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے سیکٹر کمانڈر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور آپریشن مکمل ہونے تک ہدایات جاری کرتے رہے ۔ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حادثات کی روک تھام کے لیے موٹروے پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ جاری ہے ۔