ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی توانائی کی بچت کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 30 جنوری 2023 10:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے حکومتی ہدایات کے مطابق تاجروں، ہوٹل و ریسٹورنٹ اور شادی ہال مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ توانائی کی بچت اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں، تمام دکانیں اور مارکیٹس رات 8 بجکر 30 منٹ پر بند کر دی جائیں گی، تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے جاری بیان میں شہریوں سے گذارش کی ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق انرجی کی بچت کیلئے ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی لانے میں مدد مل سکے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔