سعودی عرب،جازان میں جبل الاسود روڈ تودے گرنے سے بند،دوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع

پیر 30 جنوری 2023 10:10

جازان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) سعودی عرب کے جازان ریجن میں الجبل الاسود تحصیل روڈپہاڈ ی تودے گرنے سے بند ہوگئی جس سے اس کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جازان میں 24 گھنٹے مصروف رہنے والی الجبل الاسود روڈپہاڈ ی تودے گرنے سے بند ہوگئی ہے جس کے باعث یہ علاقہ دیگرعلاقوں سے کٹ کر رہ گیا ہے،مقامی شہریوں نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے، ہنگامی بنیادوں پر روڈ کلیئر نہ کی گئی تو لوگوں کے لیے مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس مقام پر چٹانیں گری ہیں وہاں سے گزرنے والی گاڑیاں آخری لمحے میں معجزاتی طور پر محفوظ رہیں اور وہ تیزی سے وہاں سے گزر گئیں جبکہ کئی گاڑیاں ریورس لے کر پیچھے گئیں،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔