نائیجیریا میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 20 افراد ہلاک

پیر 30 جنوری 2023 10:30

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) نائیجیریا میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجیریا کی روڈ سیفٹی ایجنسی نے بتایا کہ ملک کے تجارتی مرکز لاگوس میں کنٹینر سے بھرا ٹرک شہر کے نواحی علاقے اوجولیگبا میں ایک مصروف پل پر بس سے ٹکرا گئی، اس سے قبل ایک اور حادثہ میں لاگوس کے قریب ریاست اونڈوکے اوڈیگبو کونسل علاقے میں ٹرک بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے ، دونوں حادثات میں بچوں سمیت 20افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ متاثرین میں سے متعدد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :