اسد جاوید خان پراونشل یوتھ اسمبلی خیبر پختونخوا کے صدر منتخب

پیر 30 جنوری 2023 10:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) اسد جاوید خان پراونشل یوتھ اسمبلی خیبر پختونخوا کے صدر منتخب ہو گئے۔ پراونشل یوتھ اسمبلی صوبہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا سماجی پلیٹ فام ہے۔ ذیشان ہوتی چیئرمین، اسد جاوید خان صدر، علی آفریدی نائب صدر، محمد خلیل سیکریٹری جنرل، شہاب الدین انفارمیشن سیکریٹری اور جلال شیرازی جائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر کے نوجوانوں کو سماجی سرگرمیوں میں شامل کر کے پارلیمانی طرز سیاست سے روشناس کروانے والے خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے پلیٹ فام پر ہزارہ کو نمائندگی ملنا اعزاز کی بات ہے۔ یوتھ اسمبلی نے گذشتہ 10 سالوں سے صوبہ بھر کے نوجوانوں کو سماجی سرگرمیوں میں شامل کرتے ہوئے 20 ہزار سے زائد نوجوانوں کو پلیٹ فام کا حصہ بنایا اور نوجوانوں کی بہتری کیلئے کئی قراردادیں صوبائی اسمبلی سے بھی پاس کروائی ہیں۔ اسد جاوید خان گذشتہ 10 سالوں سے پی وائے اے کو ہزارہ سمیت صوبہ بھر میں فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے اور کوہستان سے لیکر ہری پور تک ہزارہ کے 8 اضلاع سے پی وائے اے کے ممبران بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے۔\378