جنوبی افریقہ، سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ، 3 زخمی

پیر 30 جنوری 2023 10:50

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) جنوبی افریقہ میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے جنوبی ساحلی شہر گیبرہا میں واقع گھر میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 2 نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ، ہلاک ہونے والوں میں مکان مالک بھی شامل ہے۔ پولیس نے حملے کی تحقیقات کا آغاز کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔