ایرانی جوہری مسئلے سے نمٹنے کا مؤثرطریقہ سفارت کاری ہے، امریکا

پیر 30 جنوری 2023 11:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پرواپسی کی موجودہ تجویزکومسترد کردیا ہے لیکن ہمارا ملک اب بھی سمجھتا ہے کہ ایرانی جوہری مسئلے سے نمٹنے کا سب سے مؤثرطریقہ سفارت کاری ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز انٹرویو میں ایرانی عوام کے لیے امریکی حمایت کا اظہار کرتے ہوئےاس بات پرزوردیاکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ بالآخرعوام پرمنحصر ہے جبکہ وہاں کی حکومت اپنے لوگوں کواس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ امریکاحکومت کی تبدیلی چاہتا ہے۔

انھوں نےزوردیا کہ ایران یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی حمایت کرتاہے اور اسے ڈرونزاوردیگرہتھیارمہیا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انٹونی بلنکن نے صدرجو بائیڈن کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران جوہری ہتھیارحاصل نہ کرے، انھوں نےوضاحت کی کہ ایران کوجوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے میزپرتمام آپشن موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکاکی فوجی کوششوں کا بنیادی مقصد جارحیت پسندوں کوروکنا ہے،انہوں نے خاص طورپراسرائیل کے ساتھ امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کا حوالہ دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کوکم کرنے کے لیے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ انہوں نے سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات کے بارے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اہم تعلقات کئی دہائیوں سے استوار ہیں۔انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں مشترکہ مفادات اوراقدار کی عکاسی کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں اوپیک پلس کے تیل کی پیداوارمیں کمی کے فیصلے پرتشویش تھی۔ انہوں نے بتایاکہ امریکا یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیےسعودی عرب کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہے۔