ابوظہبی کے ہوٹلز میں 2022 کے دوران 41 لاکھ سیاحوں نے قیام کیا

پیر 30 جنوری 2023 11:12

ابوظہبی کے ہوٹلز میں 2022 کے دوران  41 لاکھ سیاحوں نے قیام کیا
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) ابوظہبی کے ہوٹلز میں 2022 کے دوران مجموعی طور پر41 لاکھ سیاحوں نے قیام کیا،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہیں۔یو اے ای کے محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی کے اعداد و شمار کے مطابق ہوٹلز کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 23فیصد اضافے کے ساتھ 2022 میں 5ارب 40کروڑ درہم تک پہنچ گئی۔

2022 کے دوران ابوظہبی کے ہوٹلزکی آکوپینسی شرح 70 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو 2021 کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

مہمانوں کے لیے ہوٹل میں قیام کا اوسط تقریباً 3 رات فی مہمان اور دستیاب فی کمرے کی اوسط آمدنی 19 فیصد اضافے سے 263درہم رہی۔دارالحکومت کے ہوٹل کے مہمانوں میں سب سے زیادہ تعداد متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی رہی جو کل تعداد کا 29 فیصد یا 11لاکھ 82ہزار ہے۔غیراماراتی سیاحوں میں سب سے زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی رہی جو 12 فیصد یا4لاکھ 80ہزار رہی جو 2021کی اسی مدت کے مقابلے میں 31فیصد زیادہ ہے۔اس کے بعد برطانیہ، مصر، فلپائن اور سعودی عرب سے ہر ایک ملک کے سیاحوں کی تعداد 4فیصد ریکارڈ کی گئی ۔