یوکرین کو حملوں کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار فراہم نہیں کریں گے، اطالوی وزیر خارجہ

پیر 30 جنوری 2023 12:02

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) اٹلی نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو حملے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تجانی نے گزشتہ روزایک ٹیلی ویژن چینل پر ٹاک شو میں بتایا کہ یوکرین کی صورت حال مشکل ہے اور ہمیں بہت تشویش ہے۔

(جاری ہے)

ہم امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جیسا کہ پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے، ہم دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے تیار ہیں لیکن ہم یوکرین کوحملے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار فراہم نہیں کریں گے کیونکہ ہم روس کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہیں۔

ہم صرف یوکرین کی آزادی کا دفاع کر رہے ہیں۔ قبل ازیں اطالوی وزیر خارجہ نے کہا کہ اٹلی یوکرین وک ایک بلین یورو کے ہتھیار فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :