اٹک ، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو نامعلوم افراد نے چھریوں اور کلہاڑی کے وار کر کے قتل دیا

کچھ عرصہ قبل مقتول نے قرآن پاک کو آگ لگائی تھی تاہم پولیس نے اصل وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے

پیر 30 جنوری 2023 12:16

اٹک ، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو نامعلوم افراد نے چھریوں اور ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2023ء) قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے فخر زمان کو نامعلوم افراد نے چھریوں اور کلہاڑی کے وار کر کے قتل دیا -تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں سورگ کے رہائشی فخر زمان ولد غلام محی الدین کو نامعلوم افراد نے چھریوں اور کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں پولیس کی جانب سے قتل کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس کی موجودگی میں 58 سالہ فخرزمان ولد غلام محی الدین کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دیا کچھ عرصہ قبل مقتول نے قرآن پاک کو آگ لگائی تھی تاہم پولیس نے اصل وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :