Live Updates

قتل کے منصوبے کا الزام، آصف زرداری نے عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

عمران خان لگائے گئے الزامات کو ثابت کریں ورنہ 14 روز کے اندر غیر مشروط معافی مانگیں، معافی نہ مانگی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔نوٹس کا متن

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 جنوری 2023 12:52

قتل کے منصوبے کا الزام، آصف زرداری نے عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 30 جنوری 2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے سنگین الزامات عائد کرنے پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ عمران خان کو نوٹس سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھجوایا گیا۔ہرجانے کے نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ آصف زرداری پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں۔27 جنوری کو عمران خان کے خطاب کو تمام ٹی وی چینلز پر دکھایا گیا جس میں انہوں نے آصف زرداری پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ اس حوالے سے کیا عمران خان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں؟۔یہ سراسر الزام اور بہتان ہے۔اس سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں لہذا عمران خان اس پر واضح موقف دیں اور ثبوت سامنے لائے جائیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان لگائے گئے الزامات کو ثابت کریں ورنہ 14 روز کے اندر غیر مشروط معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

معافی نہ مانگی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ عمران خان نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پلان اے اور بی کی ناکامی کے بعد پلان سی بنا ہے جس کے پیچھے آصف زرداری ہے ، اس کے تحت آصف علی زرداری نے مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے جس میں طاقتور لوگ سہولت کار ہیں ،میں نے جو پہلے چار نام دئیے تھے اس میں اب آصف زرداری کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،شیخ رشید،مراد سعید اور دیگر کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کر نے کے الزام کی شدید مذمت کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔اسی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے مجھے اور میری پارٹی کو دھمکیاں دی گئی،اب عمران خان نے میرے والد آصف زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے۔عمران خان کے بیان سے میرے خاندان کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں،ہم اپنی تاریخ کو دیکھتے ہوئے ایسے بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں،عمران خان کے حالیہ بیان کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات