Live Updates

مشکل اور بڑے فیصلوں کا بوجھ اشرافیہ پرڈالا جائے

مڈل کلاس اور غریب عوام ان بڑے اور مشکل فیصلوم کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہے،اب قربانی صرف اشرافیہ اور دولت مند طبقہ دے۔لیگی سینیٹر آصف کرمانی کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 جنوری 2023 13:27

مشکل اور بڑے فیصلوں کا بوجھ اشرافیہ پرڈالا جائے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 30 جنوری 2023ء) مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ مشکل اور بڑے فیصلوں کا بوجھ اشرافیہ پرڈالا جائے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مڈل کلاس اور غریب عوام ان بڑے اور مشکل فیصلوم کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہے۔آصف کرمانی نے کہا کہ اب قربانی صرف اشرافیہ اور دولت مند طبقہ دے۔لیگی سینیٹر نے کہا کہ پاکستان کو اب اشرافیہ کی مالی قربانی کی اشد ضرورت ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرادیا گیا ہے، مستقبل میں مزید مہنگائی کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحق دار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر ،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کا اعلان کیا ہے جس کے ردعمل میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ، نااہل امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہے کہ اس نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافے اور 33روپے کی کمی کے ساتھ ڈالرکو 262.6 روپے پر پہنچا کر عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل ڈالاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب 200 ارب روپے کے منی بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور 35 فیصد تک مہنگائی کی غیرمعمولی شرح بھی متوقع ہے۔اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملک پہلے ہی معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ،آج عوام ان امپورٹڈ حکمرانوں کے ہاتھوں مزید بوجھ تلے آگئے۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر35 روپے اضافہ انکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عوام کب تک انکی نااہلی کی قیمت ادا کریں گی ،کیا اربابِ اختیار مزید تباہی کا انتظار کریں گی ۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ پہلے ہی تاریخ کی بدترین مہنگائی سے عوام پریشان. ہیں، اللہ اس قوم پر رحم کرے اور اس عذاب سے نجات دلائے۔سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس بھی بڑھائیں گے، ابھی تو شروعات ہیں، مزید مہنگائی ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات