ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے کلیدی عہدوں پر قابل لوگوں کو لگایا گیاہے، خواجہ سعد رفیق

پیر 30 جنوری 2023 18:01

ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے کلیدی عہدوں پر قابل لوگوں کو لگایا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج کا دن بہت اہم ہے پچھلے دور میں ریلوے سٹیشنز اور ٹرینوں کی برانڈنگ کی کوشش کی گئی مگر ایسا نہ ہو سکا،ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ پاکستان کو مشکل سے نکالیں ۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیر کے روزیہاں مقامی ہوٹل میں ریلوے برانڈنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریلوے حکام سمیت دیگر اسٹیک ہولڈر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے کلیدی عہدوں پر قابل لوگوں کو لگایا گیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بگڑے ہوئے اداروں کو واپس ٹریک پر لانے میں کئی سال لگ جاتے ہیں ، پاکستان ریلوے اس وقت مشکلات کا شکار ہے مگر ہم ہار نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کو پہلے بھی چلایا تھا مگر چل نہیں سکی تھی،پاکستان کے مخصوص ریلوے سٹیشن اور ٹرینوں کی برانڈنگ کریں گے۔\932