ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، 9مبینہ ملزمان گرفتار، اسلحہ ، ہیروئن اور چرس برآمد

پیر 30 جنوری 2023 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز،ڈکیتی،چھینا جھپٹی،موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں ملوث 9مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 3پستول بمعہ رائونڈز، 2 چوری شدہ موبائل فونز، 120 گرام ہیروئن اور 2کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد ساحل،محمد زین العابدین،راجندر عرف راج،ساجد،خرم خان،عدنان، محمد نعمان،فرید عرف گرینیڈ اور زوہیب شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو بغدادی،نیپئر،چاکیواڑہ ،نبی بخش اورعیدگاہ کی حدود سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔