ہری پور پولیس نے 3 یوم کے دوران 12 کلوسے زائد چرس ،2 کلو 543 گرام ہیروئن اور 15 لیٹر شراب برآمد کر لی

پیر 30 جنوری 2023 18:35

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) ہری پور پولیس نے گزشتہ 3 یوم کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 12 کلو 444 گرام چرس ،2 کلو 543 گرام ہیروئن اور 15 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ گرفتار منشیات فروشوں کو ہری پور کے مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن ،گشت و ناکہ بندیوں کے دروان غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک کلاشنکوف ،ایک رائفل ،9 بندوقیں ،3 پستول اور مختلف بور کے 354 کارتوس برآمد کر کے قدمات درج کر لئے گئے۔

نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر سکیورٹی ایکٹ پر 30 ،کرایہ داری ایکٹ 3 ،لاؤڈسپیکر ایکٹ پر 1، فائرنگ ایکٹ پر 3 ،تیز رفتاری و غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر 12 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔