صباء فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، تصاویر شیئر

پیر 30 جنوری 2023 20:20

صباء فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، تصاویر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل کے سب سے چھوٹے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔انسٹاگرام پر اداکار نے گزشتہ روز ہونے والی ارسلان فیصل کی ڈھولکی سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی شادی کا اعلان کیا اور اس موقع پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں صبا فیصل کو پیلے رنگ کے جوڑے میں اپنے بڑے بیٹے سلمان فیصل کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک اور وائرل ویڈیو میں صبا فیصل کی بیٹی اور اداکارہ ، ماڈل سعدیہ فیصل کو ہلکے سفید رنگ کے غرارہ میں بھائی کی ڈھولکی میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔