ایبٹ آبادپولیس کاسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن،غیرقانونی اسلحہ اورمنشیات برآمد کرلی

پیر 30 جنوری 2023 22:22

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2023ء) ایبٹ آبادپولیس نے سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران غیرقانونی اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)ایبٹ آبادعمرطفیل کی ہدایت پرامن وامان کی فضا کوبرقراررکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے ،تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ اوکیڈٹ محمد نوازکی سربراہی میں شملہ سمیت مختلف ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیاجس کے دوران 01 کلاشنکوف ، 02 پستول ، 02 رائفلیں اور ایک بندوق برآمد ہوئیں جبکہ اسی دوران ایک منشیات فروش کامران ولد ظاہر شاہ سکنہ مانسہرہ سے 315 گرام ہیروئن بھی برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ۔