حسن ابدال:صاحبزادہ پیر علاو الدین چشتی صابری قادری سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ نگر شریف نے صاحبزادہ پیر شہاب الدین چشتی صابری قادری کو اپنا جانشین و ولی عہد مقرر کر دیا

پیر 30 جنوری 2023 22:28

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2023ء) صاحبزادہ پیر علاو الدین چشتی صابری قادری سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ نگر شریف نے صاحبزادہ پیر شہاب الدین چشتی صابری قادری کو اپنا جانشین و ولی عہد مقرر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بعد از نماز عصر دربار عالیہ حضرت خواجہ سخی رحم الدین چشتی صابری قادری ؒخواجہ نگر شریف بسلسلہ سالانہ چھٹی شریف اور دستار بندی ولی عہد (صاحبزادہ پیر شہاب الدین چشتی صابری قادری) کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی سر پرستی و صدارت سر پرست اعلی مرکزی سیرت کمیٹی محترم المقام صاحبزادہ پیر علاو دین چشتی صابری قادری صاحب سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ نگر شریف نے کی اور اپنے دست شفقت صاحبزادہ پیر شہاب الدین چشتی صابری قادری کی دستار بندی کی اور ان کو اپنا جانشین و ولی عہد مقرر کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس پر وقار تقریب میں مرکزی سیرت کمیٹی حسن ابدال مرکزی انجمن خدام الفقراء بابا ولی قندھاری حسن ابدال کے عہدیدران نے بھر پور شرکت کی جن میں وقار عالم جدون ۔اسد اقبال ترک ۔ راجہ عامرعلی ۔فاروق احمد۔چوہدی فضل کریم ۔ ریاض گل چشتی ۔راجہ عدنان صاحب a d c g r اٹک ۔ حاجی لیاقت ۔ محمد اصف نواز اعوان۔ جوہدری ولید خان و دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور صاحبزادہ شہاب الدین چشتی صابری قادری کو ولی عہد مقرر ہونے پر اور ان کی دستار بندی ہونے پر انکو مبارک باد پیش کی ۔

اسد اقبال ترک و وقار عالم جدون نے مرکزی انجمن خدام الفقراء و مرکزی سیرت کمیٹی کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا ہم اپکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں االلہ پاک صاحبزادہ پیر علاو دین کو صحت کاملا نصیب فرمائے اور تمام صاحبزادگان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔