شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ٹائٹل سانگ نے عربی میں بھی دھوم مچادی

کنگ خان کے دیوانوں نے سنیما ہالز کو ہی ڈانس فلور بنادیا ہے، سوشل میڈیا پر فلم کے گانوں کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل

پیر 30 جنوری 2023 22:47

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ٹائٹل سانگ نے عربی میں بھی دھوم مچادی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2023ء) ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ٹائٹل سانگ نے عربی میں بھی دھوم مچادی، سننے والوں نے گانے سے خوب لطف اٹھایا۔فلم پٹھان ریلیز ہوتے ہی باکس ا?فس پر چھا گئی ہے، اس وقت شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر راج کر رہے ہیں۔فلم نے ریلیز کے بعد تین روز کے اندر 313 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

کنگ خان کے دیوانوں نے سنیما ہالز کو ہی ڈانس فلور بنادیا ہے، سوشل میڈیا پر فلم کے گانوں کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ اس فلم سے کنگ خان کی چار سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پٹھان نے ہندی فلموں کا سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا جو کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے قبل آئی تھیں۔سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پٹھان نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں شمالی امریکا میں 15 لاکھ امریکی ڈالر، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ملکوں میں 16 لاکھ ڈالر جبکہ برطانیہ اور یورپ میں 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا بزنس کیا۔