چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسحاق ڈار اپوزیشن لیڈر سینیٹ شہزاد وسیم کی پشاور دھماکے کی مذمت

پیر 30 جنوری 2023 22:49

چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسحاق ڈار اپوزیشن لیڈر سینیٹ شہزاد وسیم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2023ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفرید ی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار،سینیٹر سلیم مانڈی والا، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یک جان ہے۔

پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میںچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حکومت، سیکورٹی اداروں، عوام اور پارلیمان کا عزم غیر متزلز ل ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

دہشت گرد تخریبی کارروائیوں سے پاکستان میں ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ،سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکہ قابل مذمت عمل ہے، دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات پریشان کن ہیں،پشاور دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، دہشتگردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک عمل ہے، صوبائی حکومت اس طرح کے واقعات لی روکتھام کے لئے عملی اقدامات کرے