آل پاکستان کلرکس ایسوسی ضلع کوئٹہ کی کال

ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن پی ڈی ایم اے کی جانب سے ملازمیں کو گالم گلوچ اور پی ڈی ایم اے ایپکا کے عہدیداروں کیخلاف انتقامی کاروائی کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال

پیر 30 جنوری 2023 23:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2023ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ضلع کوئٹہ کے کال پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن پی ڈی ایم اے کی جانب سے ملازمیں کو گالم گلوچ اور پی ڈی ایم اے ایپکا کے عہدیداروں کیخلاف انتقامی کاروائی کیخلاف آج 30جنوری کو ضلع کوئیٹہ کے تمام سرکاری دفاتر میں3گھنٹے کیلے صبح 11بجے سے دوپہر 2بجے تک مکمل قلم چھوڑ احتجاج کی ۔

گئی قلم چھوڑ احتجاج کے باعث سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ گئی سرکاری ملازمیں نے پی ڈی ایم اے کے ملاز مین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں قلم چھوڑ احتجاج کیساتھ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ایپکا میٹروپولیٹن کے صدر نصیب اللہ کاکڑ ایپکا آئی پی ایچ کے صدر حافظ خلیل احمد قلندرانی ایپکا کالج آف ٹیکنالوجی کے صدر مہراللہ سمالانی ایپکا سکولز کے سینئر رہنماء سعید ترین ایپکاجیل خانہ جات میں حبیب اللہ محکمہ صحت کے صدر حضرت علی کاکڑ ایپکا ایریگیشن کے صدر عبدالقدر رئیسانی محکمہ زراعت میں نورالدین تاجک پی ایچ ای میں شیر محمد محمد شہیی ایپکا بی ایم سی کے صدر عبدالباسط شاہ اور دیگر تمام یونٹوں کے عہدیداران اور ممبران نے احتجاجی مظاہرہ کیا ایپکا ضلع کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ‘زہری‘ضلعی جنرل سیکرٹری ارباب عبدالخالق کاسی اور غلام۔

(جاری ہے)

نبی محمد حسنی نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور قلم چھوڑ احتجاج کا جائزہ لیا ایپکا کوئیٹہ صدر رحمت اللہ زہری اور ارباب عبدالخالق کاسی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم اے انتظامیہ اپنے کرپشن پہ پردہ ڈالنے کے لیے پی ڈی ایم اے کے غریب کلاس فور بلاوجہ ملازمیں کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ہمارے خاموشی کو کمزوری سمجھ کرملازمین کیخلاف انتقامی کارروائی کررہے ہیں ایک ڈپٹی ڈائکٹر کو بچانے کیلے پورے ڈیپارٹمنس کے وقار کو داو پہ لگایا جارہاہے ایپکا اپنے ممبران کی عزت نفس مجروح کرنے والے ہر قوت کا بھرپور مقابلہ کرے گا ایپکاضلع کوئیٹہ وزیر داخلہ بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ آپ کے ماتحت ادارے میں آپ کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے ا یک ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اپنے ذاتی مفادات کے لیے ادارے کے انتظامیہ اور ایسوسی ایشن کے درمیان لڑائی جھگڑے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے ایپکا ایک جمہوری تنظیم ہے اور اپنے مسائل کو بھی جمہوری انداز میں حل کر نے پہ یقین رکھتا ہے لیکن اگر کوئی آفیسر اپنے کرسی کے گھمنڈ اور جاگیر دارانہ سوچ کی وجہ سے کسی بھی غریب ملازم کی عزت نفس مجروح کرتا ہے تو ایپکااس آفیسر کے خلاف ھر قسم کے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کو تیار ہے ایپکاضلع کوئٹہ کے تمام یونٹوں کے تمام عہدیداران اور ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ آج کی طرح منگل اور بدھ کو بھی قلم چھوڑ احتجاج جاری رکھیں اور بروز جمعرات صبح گیارہ بجے میٹرو پولیٹن کارپوریشن پہنچ جائیں تاکہ ریلی کی صورت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جاسکے۔