وندر: روڈ کراس کرتے ہوئے نوجوان منی کوچ کی زد میں آ کر جاں بحق پولیس نے منی بس کو تحویل میں لے لیا

پیر 30 جنوری 2023 23:07

وندر((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2023ء) )وندر روڈ کراس کرتے ہوئے نوجوان منی کوچ کی زد میں آ کر جاں بحق پولیس نے منی بس کو تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے مراد ہوٹل وڈیرہ پنیہ ڈگارزئی گوٹھ کے قریب مین ایکو شاہراہِ پر روڈ کراس کرتے ہوئے ربنواز ولد غوث بخش ڈگارزئی نامی نوجوان مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار منی بس کی زد میں آ کر جائے وقوعہ پر جاں بحق ہوگیا حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر وندر پولیس ایدھی سینٹر وندر کے رضاکاروں اور ایمبولینس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو 1122 ریسکیو سینٹر وندر میں پہنچانے کے بعد ضابطے کی کارروائی عمل میں لانے کے بعد نوجوان کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ منی بس کو تحویل میں لیکر وندر تھانے میں پہنچا دیا گیا۔