پشاور ایک بار پھر لہو لہو ہو گیا ہے، محسن داوڑ

طالبان کی حمایت جاری رکھنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، رکن قومی اسمبلی

پیر 30 جنوری 2023 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2023ء) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے سے پشاور ایک بار پھر لہو لہو ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

محسن داوڑ نے لکھا کہ پختونخوا میں جنگ ابھی جاری ہے اور پشتون مارے جا رہے ہیں،ریاست اپنی ناقص افغان پالیسی کو ترک کرنے سے انکاری ہے۔محسن داوڑ نے مطالبہ کیا کہ طالبان کی حمایت جاری رکھنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔