پشاور میں دہشت گردی قابل مذمت ،ملک میں معصوموں کا خون بہہ رہا ہے،سراج الحق

مساجد نشانہ بن رہی ہیں، حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں،اقتدار کی رسہ کشی میں لوگوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، امیر جماعت اسلامی

پیر 30 جنوری 2023 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2023ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ پشاور میں دہشت گردی انتہائی قابل مذمت ہے،ملک میں معصوموں کا خون بہہ رہا ہے، مساجد نشانہ بن رہی ہیں، مگر حکومت نام کی کوئی چیز کہیں موجود نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ پشاور میں دہشت گردی انتہائی قابل مذمت ہے،ملک میں معصوموں کا خون بہہ رہا ہے، مساجد نشانہ بن رہی ہیں، مگر حکومت نام کی کوئی چیز کہیں موجود نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اقتدار کی رسہ کشی میں لوگوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ جان و مال کا تحفظ نہ کہیں کوئی ریلیف، ایسی حکومت کس کام کی ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کو جواب دینا چاہیے کہ اتنے حساس علاقے میں کئی چیک پوسٹوں سے گزر کر دہشت گرد کیسے وہاں پہنچا یہ سکیورٹی کی واضح ناکامی ہے۔ اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔