پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

پیر 30 جنوری 2023 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، ملک میں معصوموں کا خون بہہ رہا ہے، مساجد نشانہ بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے مذمتی بیان میں سراج الحق نے پشاور واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کے کارکنان کو خون کے عطیات دینے کے لیے اسپتال پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پشاور واقعہ کے شہداء کے لئے دعا اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیاہے۔