ٌکوئٹہ ،غلام نبی مری کالسبیلہ کوچ حادثے میں 41مسافروں کی شہادت پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار

پیر 30 جنوری 2023 21:20

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2023ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میںگزشتہ روز لسبیلہ کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر کوچ حادثے میں 41مسافروں کی شہادت پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں شاہراہوں کو دو رویہ بنایا گیا لیکن کوئٹہ کراچی شاہراہ تاحال سنگل ہونے کی وجہ سے نہ صرف حادثات کا سبب بن رہی ہے بلکہ آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیںاور یہ شاہراہ مسافروں کیلئے ایک مقتل گاہ کی شکل اختیار کر کے خوف و ہراس کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے،ہونا تویہ چاہئے تھا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل سے ملک کے دیگر صوبوں میں میٹرو ،اور ہائی ایکسپریس میں اضافہ کیا رہا ہے، جبکہ بلوچستان کی بدقسمتی کو دیکھیں کہ وہ اپنے وسائل سے محروم شاہراہیں بننے کی بجائے آئے روز اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھانے پر مجبور ہے، جو کہ نا انصافیوں اور استحصال کی بد ترین مثال ہے، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے منصوبے کو یقینی بنائیں تاکہ ایسے دلخراش سانحات وحادثات کی روک تھام ممکنہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید ہونے والے تمام مسافروں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کواپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی