لائبیریا کے صدر اور سابق بین الاقوامی فٹ بالر جارج ویہ کا دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

منگل 31 جنوری 2023 15:43

لائبیریا کے صدر اور سابق بین الاقوامی فٹ بالر جارج ویہ کا دوبارہ انتخابات ..
منروویا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2023ء) مغربی افریقی لائبیریا کے صدر اور سابق بین الاقوامی سٹار فٹ بالر جارج ویہ نے دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان انہوں نے اس وقت کیا ہے جب ان پر بڑھتی ہوئی قیمتوں اور خوراک کی قلت کا سامنا کرنے والی عوام سے قطع تعلق ہونے کا الزام ہے اور ان پر ہونے والی تنقید میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے اپنے سالانہ سٹیٹ آف دی نیشن خطاب میں کہا کہ میرے ہم وطنو میں جلد ہی آپ کے پاس آؤں گا تاکہ آپ سے دوسری بار اس مینڈیٹ کی تجدید کرنے کے لیے کہوں جو آپ نے مجھے6 سال قبل دیا تھا۔یاد رہے کہ مغربی افریقی ملک میں انتخابات 10 اکتوبر کوہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :