عراق سے شام میں داخل ٹرک قافلے پر نامعلوم طیاروں کی بمباری

شام کے شہر البوکمال میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 6 ریفریجریشن ٹرک تباہ ہو گئے،شامی آبزرویٹری

منگل 31 جنوری 2023 15:58

عراق سے شام میں داخل ٹرک قافلے پر نامعلوم طیاروں کی بمباری
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2023ء) عراق سے شام میں داخل ٹرکوں کے قافلے پر نامعلوم طیاروں نے بمباری کردی۔ حملے میں نتیجے میں 6 ریفریجریشن ٹرک تباہ ہوگئے۔عرب ٹی وی نے بتایا کہ عراقی سرحد سے نکلنے کے بعد شامی علاقے البوکمال میں داخل ہونے والے ملیشیا کے ٹرکوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ قافلے میں 25 ٹرک عراقی سرحد سے شام میں داخل ہوئے تھے ۔

یہ ٹرک ایران سے آ رہے تھے۔ذرائع نے مزید کہا کہ ٹرک ایک غیر سرکاری سرحدی بندرگاہ (ریلوے بندرگاہ) سے گزرے جس کا کنٹرول عراقی حزب اللہ بریگیڈز کے پاس ہے۔ طیاروں نے جیسے ہی عراقی سرحد عبور کی ان پر بمباری کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹرکوں پر بمباری کرنے والے نامعلوم جنگی طیاروں نے ابتدائی طور پر انتباہی میزائل فائر کیے۔

(جاری ہے)

ٹرکوں پر بمباری کرنے سے پہلے ڈرائیوروں کے باہر نکلنے کا انتظار کیا۔

العربیہ اور الحادث چینل کے نمائندے نے وضاحت کی کہ ٹرک قافلے پر بمباری عراق کی سرحد کے ساتھ شام کی جانب ہوئی۔عراقی میڈیا نے اطلاع دی کہ عراقی صوبے الانبار کے شہر القائم کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایک سکیورٹی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں القائم اور شامی شہر البوکمال کے درمیان سرحدی پٹی پر گولہ باری کی وجہ سے سنائی دیں۔

میزائلوں نے علاقے میں ٹینکوں یا ہیڈ کوارٹر ز کو نشانہ بنایا۔دوسری طرف سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ شام اور عراقی سرحد کے قریب البوکمال میں تین دھماکے ہوئے اور البوکمال میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 6 ریفریجریشن ٹرک تباہ ہو گئے۔آبزرویٹری نے مزید کہا کہ دھماکوں کے موقع پر داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد سے تعلق رکھنے والے ایک طیارہ پرواز کرتا دکھائی دیا۔

متعلقہ عنوان :