شاہنواز دھانی سکون کی تلاش میں کھیتوں میں پہنچ گئے

منگل 31 جنوری 2023 16:47

شاہنواز دھانی سکون کی تلاش میں کھیتوں میں پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سوشل میڈیا پر بہت متحرک نظر آتے ہیں، آئے دن اپنی زندگی کے خوش گوار اور دل چسپ لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سکون کی تلاش میں کھیتوں میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہنواز دھانی نے کھیتوں میں لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں ایک گانے کے بول شیئر کیے ہیں اور سکون کا ہش ٹیگ لکھا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے دنوں شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کھیتوں میں بچوں کے ساتھ پتنگ اڑا رہے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا گاوں لاڑکانہ شہر کے قریب ہے، جب ہوا ہماری سمت چلتی تھی تو شہر سے بہت پتنگیں کٹ کر ہماری طرف آتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :