گڑھی دوپٹہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن،سات ملزمان گرفتار

منگل 31 جنوری 2023 16:52

گڑھی دوپٹہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن،سات ملزمان ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2023ء) گڑھی دوپٹہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن ، کارروائیوں میں 7ملزمان گرفتار ،48بوتل شراب ،چوری شدہ کیری ڈبہ اور بدوں لائسنس دو عدد 12بور رافلز ایک عدد 30بور پستول اور مال مسروقہ برآمد ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد مرزا زاہد حسین کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گڑھی دوپٹہ انسپکٹر منظر حسین چغتائی نے افسر چوہدری محمد بشیر ،تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل چوہدری محمد سلیم ،ڈی ایف سی جمیل اور دیگر نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم کے دوران منظور احمد اعوان ولد غلام رسول ساکنہ لایا پہلو تر ،امتیاز احمد پراچہ ولد عبد الحمید ساکنہ ٹھوٹھہ مالسی کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 48بوتل شراب برآمد کی جبکہ دوسری کارروائی میں کیری ڈبہ چوری میں ملوث مرکزی ملزم بابر بھٹی ساکنہ چکوٹھی کو راولپنڈی سے گرفتار کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ کیری ڈبہ برآمد کر لیا جبکہ تیسری کارروائی میں بدوں لائسنس 2عدد 12بور رافلز ایک عد د 30بور پستول معہ گولیاں اور چوری شدہ سامان برآمد کرتے ہوئے محمد نصیر ساکنہ چمن کٹلی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گڑھی دوپٹہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علحیدہ علحیدہ مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کا ایک ہفتے کا عدالتی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گڑھی دوپٹہ منظر حسین چغتائی نے کہا کہ گڑھی دوپٹہ کے عوام تعاون کریں ،گڑھی دوپٹہ کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔