اینٹی نارکاٹکس فورس پاکستان کی ہفتہ واررپورٹ جاری ، ملک گیر کارروائیوں میں 24.078ملین ڈالر کی منشیات برآمد ،24 ملزمان گرفتار

منگل 31 جنوری 2023 17:45

اینٹی نارکاٹکس فورس پاکستان کی ہفتہ واررپورٹ جاری ، ملک گیر کارروائیوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2023ء) اینٹی نارکاٹکس فورس(اے این ایف ) پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران 22ملک گیر کارروائیوں میں 24.078ملین ڈالر مالیت کی 955.567 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 24 ملزمان کو گرفتار اور 7 گاڑیاں برآمد کر لیں، برآمدکردہ منشیات میں 4.8 کلوگرام ہیروئن،887.461 کلوگرام چرس،4.8 کلوگرام افیون،52.350کلوگرام آئس، 0.06 کلوگرام ایکسٹیسی گولیاں،5.650 کلوگرام ویلیم گولیاں،824لیٹرہائیڈروکلورک ایسڈ، 0.612کلوگرام دیگر نشہ آور گولیاں، 46.560کلوگرام چرس کا بیج، 2 کلو حشیش آئل اور 30 عدد کیٹامائن انجیکشن شامل ہیں۔

ہفتہ وار کارکردگی جائزہ رپورٹ کے مطابق اے این ایف بلوچستان نے 8 کارروائیوں میں 785.346 کلوگرام منشیات برآمد کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 2 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

برآمدشدہ منشیات میں 733.07 کلوگرام چرس،25.200کلوگرام آئس،0.06 کلوگرام ایکسٹیسی گولیاں،824لیٹرہائیڈروکلورک ایسڈ اور 45.560 کلوگرام حشیش بیج شامل ہے۔اے این ایف پنجاب نے6کاروائیوں کے دوران 10.512کلومنشیات برآمدکرکے4ملزمان کو گرفتار اورایک گاڑی قبضے میں لے لی۔

برآمدہ منشیات میں0.500کلو گرام ہیروئن،3.6کلو گرام چرس،0.15 کلوگرام آئس، 40800 کلوگرام ویلیم گولیاں اور0.612 دیگر نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔اے این ایف خیبر پختونخوا نے3کارروائیوں کے دوران 123.091کلو گرام چرس اور 2 کلوگرام حشیش آئل برآمد کر کے منشیات برآمد کر کے5ملزمان کو گرفتار کر لیا اور گیا2گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔اے این ایف سندھ نے ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے 30 عدد کیٹامائن انجیکشن برآمد کرلئے۔

اے این ایف راولپنڈی نے 7کارروائیوں میں 36.618 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 2 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ برآمدشدہ منشیات میں 4.8 کلوگرام افیون،4.118کلوگرام ہیروئن اور 27.700 کلوگرام چرس شامل ہے ۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔