سکھر میں انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی اختتامی تقریب کا انعقاد

منگل 31 جنوری 2023 17:48

سکھر میں انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی اختتامی تقریب کا انعقاد
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2023ء) سکھر میں انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی ۔ سندھ گیمز کے تحت سکھر میں انٹر ڈسٹرکٹ انٹر کلب ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی شخصیات میں مشہور بزنس مین مکیش کمار، محمد کاشف سوریہ، پرکاش بندھانی، وجے بندھانی اور طارق سومرو تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکیش کمار نے کہا کہ آج نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھ کر بہت اچھا لگا ۔

(جاری ہے)

ایسے ایونٹس سے نوجوان دیگر بری محفلوں سے بچ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کے ہم شکر گزار ہیں وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کہ جنہوں نے سکھر میں ایسا شاندار ہاکی سٹیڈیم بنوایا ،یہاں سے سیکھنے والے نوجوان ملک کا نام روشن کریں گے۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔گزشتہ روز فائنل کھیلا گیا ۔فائنل میچ کا معرکہ مہران ہاکی کلب نے 0-3سے جیت لیا ۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عارف محمود نے مہمانوں کو سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک پیش کیا ۔