قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرمین کی پولیس لائنز دھماکے کی مذمت

منگل 31 جنوری 2023 17:56

قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرمین کی پولیس لائنز  دھماکے کی مذمت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2023ء) قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرمین ڈاکٹر فائزہ رشید نے پشاور ملک سعد پولیس لائنز میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس امن و امان کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار علاقے امن کے قیام کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔ انہوں نے شہدا کےلواحقین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔