Live Updates

محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی استثنی کی درخواست منظور

منگل 31 جنوری 2023 17:56

محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی استثنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2023ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاج اور محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی استثنی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔منگل کو اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ کی سماعت کے دوران وکیل بابراعوان عدالت پیش ہوئےاور استدعاکرتے ہوئےدرخواست میں کہا کہ عمران خان ٹانگوں پر زخموں کے باعث چل نہیں سکتے، ڈاکٹروں نے عمران خان کو مزید چار ہفتے آرام کا مشورہ دیاہے ، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ان کی حاضری کے موقع پر انہیں فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے اور آج ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے عمران خان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے ان کی 10 فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور استفسار کیاکہ کیا عمران خان نے 10 فروری کو عدالت پیش ہوناہے؟ جس پر بابراعوان ایڈووکیٹ نے کہاکہ جی آئیں گےلیکن 48 گھنٹے پہلے عمران خان کی پیشی کے حوالے سے آگاہ کر دوں گا ،عدالت نے کہاکہ اگر عمران خان آئیں گےتو فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت 10 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات