12 کھلاڑیوں کو فیلڈ پر اتارے کا معاملہ، سابق اولمپئن خواجہ جنید پر تاحیات پابندی عائد
خواجہ جنید ایشیاء کپ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کے منیجر تھے جہاں جاپان کیخلاف میچ میں 12 کھلاڑیوں کو فیلڈ میں اتارنے کا واقعہ پیش آیا، پاکستان گول ڈسکوالیفائی ہونیکی وجہ سے ورلڈکپ میں کوالیفائی نہ کر سکا
ذیشان مہتاب منگل 31 جنوری 2023 16:14
(جاری ہے)
پی ایچ ایف لیگل ایڈوائزر میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ خواجہ جنید کی وجہ سے بہت جگ ہنسائی ہوئی، مس کنڈکٹ کیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایچ کے قوانین کے مطابق کارروائی کی گئی ہے، کمیٹی نے خواجہ جنید کو بلایا لیکن وہ نہیں آئے، مس کنڈکٹ سے ناقابل معافی اور ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی گئی ہے، وہ ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، صدر پی ایچ ایف نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر علی کا کہنا ہے کہ آصف باجوہ نے کمیٹی تشکیل دی تھی، جاپان کے خلاف میچ میں 12 کھلاڑیوں کو کھلانے کا معاملہ سنجیدہ تھا، کمیٹی میں خواجہ جنید پیش نہیں ہوئے، انہوں نے وٹس ایپ کے ذریعے بتایا وہ ذمے دار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایچ کے قوانین کے مطابق تمام معاملات کا ذمے دار منیجر ہوتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.