غلنئی، موٹر کار ،مسافر کوچ میں تصادم ،چھ افراد زخمی ہوگئے

منگل 31 جنوری 2023 19:25

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2023ء) ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقہ خاخ بازار میں موٹر کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہیڈکوارٹر غلنئی ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقہ خاخ بازار میں موٹر کار اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنی منتقل کر دیے گے ۔زخمیوں میں سعید بادشاہ سکنہ باجوڑ ،نور محمد سکنہ سوڑزئی ،حیدر سکنہ باجوڑ ،مومن سکنہ باجوڑ،سراج الحق سکنہ باجوڑ اورسعید سکنہ نوشتہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :