Live Updates

مصدق ملک کا اپنی ہی پارٹی کے سینیٹر کو مستعفی ہونے کا مشورہ

جسے مشاہد حسین لولی لنگڑی حکومت کہہ رہے ہیں، پہلے اُس سے مستعفی ہوجائیں اور پھر تنقید کریں، مصدق ملک کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 1 فروری 2023 00:28

مصدق ملک کا اپنی ہی پارٹی کے سینیٹر کو مستعفی ہونے کا مشورہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 31 جنوری 2022ء) مصدق ملک نے اپنی ہی پارٹی کے سینیٹر کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جسے مشاہد حسین لولی لنگڑی حکومت کہہ رہے ہیں، پہلے اُس سے مستعفی ہوجائیں اور پھر تنقید کریں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سینیٹر مشاہد حسین سید کو حکومت پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جسے مشاہد حسین سید لولی لنگڑی حکومت کہہ رہے ہیں، پہلے اُس سے مستعفی ہوجائیں اور پھر تنقید کریں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے سینیٹ کے فورم پر نئے الیکشن کے حق میں آواز بلند کر دی۔قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چئیرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سینیٹ اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی افراتفری پر خاموش نہ رہ سکے اور نئے انتخابات کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ لولی لنگڑی حکومت سے بہتر ہے کہ نیا الیکشن کرایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 43 سال ہو گئے ہم مسلسل حالت جنگ میں ہیں جبکہ کرسی کی جنگ پاکستان کو تباہ کر دے گی۔ضیاء نے بھی کہا تھا کہ الیکشن اس وقت ہوں گے جب نتائج مثبت ہوں گے۔اس وقت لوگ مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔روایتی نالائقی نہیں چلے گی۔دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے انتخابات کے حوالے سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب اور کے پی میں انتخابی امیدواروں کو جلد فائنل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے انتخابات کے سلسلے جلد انتخابی امیدواروں کو فائنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان سے ٹکٹوں کی تقسیم پر تمام ڈویژنز کے کوآرڈی نیٹرز نے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ تمام ڈویژن کے کوآرڈی نیٹرز سے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں وصول کرنے کا آغاز بھی ہو گیا ہے،عمران خان سے گزشتہ روز ویسٹ پنجاب ریجن کے پارلیمانی بورڈ نے ملاقات کی،فیصل آباد اور ساہیوال کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی ابتدائی فہرستوں سے آگاہ کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات