کاشتکاروں کو سورج مکھی کی بہاریہ کاشت فروری کے آخر تک مکمل کر نے کی ہدایت

بدھ 1 فروری 2023 11:13

کاشتکاروں کو  سورج مکھی کی بہاریہ  کاشت فروری کے آخر  تک مکمل کر نے کی ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2023ء) محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی کاشت کابہاریہ شیڈول جاری کردیاہے۔ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نےاے پی پی کوبتایا کہ زرعی ماہرین، سائنسدانوں، برآمدکنندگان،کسان تنظیموں کی مشاورت سے پنجاب کے اضلاع میں موسم بہار کا شیڈول جاری کیاگیاہے جس کے پہلے حصے میں بہاولپور، رحیم یارخان،خانیوال،ملتان، وہاڑی اوربہاولنگر شامل ہیں جن میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت یکم تا31جنوری تک مقررکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان،لیہ، لودھراں، راجن پور اوربھکرشامل ہیں جہاں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 10جنوری سے 10فروری تک مقرر کیاگیاہے جبکہ قصور،میانوالی، سرگودھا،خوشاب، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد،سیالکوٹ، گوجرانوالہ،لاہور،منڈی بہاؤالدین،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، اٹک،نارووال،راولپنڈی،گجرات،چکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 25جنوری سے فروری کے آخر تک مقررکیاگیاہے۔