Live Updates

شہباز شریف چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خیال کرے

ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور حکمرانوں نے پولیس اور انتظامیہ کو انتقامی کاروائیوں پر لگا رکھا ہے،نگراں حکومت کی ان غیر قانونی حرکات پر ہم عدالت جائیں گے۔گجرات میں رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے پر پرویزالہیٰ کا سخت ردعمل آ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 1 فروری 2023 11:17

شہباز شریف چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خیال کرے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 فروری2023ء) سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خیال کرے۔ اب لوگ ان کے گھروں کے سامنے بھی احتجاج کریں گے۔ محسن نقوی کا کام صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے۔ ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور حکمرانوں نے پولیس اور انتظامیہ کو انتقامی کاروائیوں پر لگا رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ظہور الٰہی ہاؤس کنجاہ گجرات پر غیر قانونی پولیس چھاپے کی مزمت کرتا ہوں۔

ملازمین کو رات کے اندھیرے میں ہراساں کیا گیا۔ 2 ماہ کی نگراں حکومت ان اوچھے ہتکنڈوں سے باز رہے۔نگراں حکومت کی ان غیر قانونی حرکات پر ہم عدالت جائیں گے۔ ہمیں آزاد عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔خیال رہے کہ پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما ء اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، پولیس کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران چوہدری پرویز الٰہی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے بلکہ وہ ان دنوں لاہور میں مقیم ہیضن جب کہ ان کے بیٹے مونس الہٰی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ بیرون ملک ہیں، اس لیے پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے موقع پر صرف ملازمین ہی گھر پر موجود تھے۔ سابق وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نگران پنجاب حکومت خود مولا جٹ دیکھنے یا خود مولا جٹ بننے سے گریز کرے، پی ٹی آئی کی منتخب حکومت آئے گی تو انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، الیکشن شیڈول آنے کے بعد نگران حکومت غیر آئینی اقدامات سے باز رہے، پنجاب حکومت نے اپنی اصلاح کرنی ہے تو شریف برادران سے دور رہے، مخالفین پر دہشت گردی کے مقدمات بنانا نواز شریف کا طرہ امتیاز ہے، پنجاب حکموت شفاف الیکشن کیلئے خود کو آئینی کردار تک محدود رکھے لیکن گورنرز اورنگران سیٹ اپ اپنی آئینی ذمہ داریاں بھول کر کسی اورایجنڈے پر گامزن ہیں، نگران سیٹ اپ ہر وہ کام کررہاہے جو اس کامینڈنٹ ہی نہیں، حکمران انتخابات ملتوی کرنے سے باز رہیں نہیں تو آئین شکنی کا حساب دینا پڑے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات