سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث خطرناک گینگ گرفتار

بدھ 1 فروری 2023 11:33

سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،  چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2023ء) سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث خطرناک گینگ گرفتارکر کے مال مسروقہ برآمدکر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دوران چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ خطرناک جہانگیر عرف چاند گینگ کے سرغنہ سمیت 4ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے نقدی 2 لاکھ75 ہزار روپے، 4 عدد موٹر سائیکل، 6 عدد موبائل فون اور 4 عدد پستول معہ متعدد گولیاں برآمد کر لی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے پولیس ٹیموں کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔