شاہد خاقان عباسی کے ترجمان نے شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفے کی تردید کر دی

شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں، استعفے کی خبر بے بنیاد ہے، مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑیں گے۔ترجمان کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 1 فروری 2023 11:37

شاہد خاقان عباسی کے ترجمان نے شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 فروری2023ء) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان نے شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی تردید کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں، استعفے کی خبر بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑیں گے،ہم نے 1998 میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑا جیتا اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے،شاہد خاقان عباسی نے جیل کاٹی لیکن اپنے مشن سے نہ ہٹے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا۔بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا میرا لیڈر نواز شریف ہیں۔بتایا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا پیغام پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ مجھے کسی عہدے کا لانچ نہیں اور نہ پارٹی کا کوئی عہدرہ زبردستی اپنے پاس رکھنے کا خواہشمند ہوں، مسلم لیگ ن نہیں چھوڑوں گا، صرف پارٹی عہدہ سے الگ ہونا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی وزیرخزانہ کے عہدے سے مفتاح اسماعیل کو ہٹانے اور مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنائے جانے پر نالاں ہیں، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو پارٹی عہدے سے باضابطہ استعفے سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، مریم نواز کوشش کے باوجود تاحال شاہد خاقان عباسی سے رابطے اور ملاقات میں کامیاب نہیں ہوسکیں، تاہم شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ بھی اب تک منظور نہیں کیا گیا۔

انگریزی روزنامہ دی نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف پر تین سال قبل واضح کر دیا تھا اگر مریم کو پارٹی میں سینئر عہدے پر لایا گیا تو پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہوگا، جب سے مریم لندن سے آئی ہیں ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، مجھے خوشی ہے ان کی سرجری کامیاب رہی اور میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی موقع پر پارٹی کے چیف آرگنائزر نہیں ہوں گے، ن لیگ کے ساتھ آخری دم تک ساتھ رہیں گے لیکن اگر پارٹی نے راہیں جدا کرلیں تو گھر جانا پسند کریں گے کیوں کہ میں حد سے زیادہ پر عزم سیاسی کارکن نہیں ہوں، میرا ری امیجننگ پاکستان فورم کسی شخص یا پارٹی کے خلاف نہیں ہے، عوام کی ایک بڑی تعداد اس فورم میں شرکت کرتے ہیں اور اس کی سرگرمیوں کا حصہ بن رہے ہیں، لوگوں کو چاہئے کہ وہ ری امیجننگ پاکستان فورم کے ساتھ تع