Live Updates

اپنے بیان پر قائم ہوں عمران خان کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کرانا چاہتا ہے‘ شیخ رشید

ان کا منصوبہ عمران خان کونااہل ،مائنس کرناہے، پولیس میرے وکیل کے ذریعے بیان جمع نہیں کررہی

بدھ 1 فروری 2023 11:57

اپنے بیان پر قائم ہوں عمران خان کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کرانا چاہتا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2023ء) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے ہرحال میں گرفتارکیاجائے ، میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کراناچاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ انہوںنے پہلے لال حویلی پرقبضہ کیاجوہماری ذاتی ملکیت ہے ،ہائیکورٹ نے قبضے کوختم کردیا،اسلام آبادپولیس کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، میرے وکیل نعیم حیدرنے تھانے میں بیان جمع کرادیاجوپولیس لینے سے انکاری ہے،پولیس کی طرف سے میرے خلاف میڈیا ٹرائل کروایا جارہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کرواناچاہتاہے ،عمران خان کی جان کوشدید خطرات ہیں۔ان کا منصوبہ عمران خان کونااہل اورمائنس کرناہے۔ انہوںنے کہا کہ 16وزارتوں میں کچھ نہ ملا توحکومت اوچھے ہتھکنڈوں پرآگئی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات