متحدہ عرب امارات کا مقامی صارفین کیلئے تیل قیمتوں میں اضافے کا اعلان

بدھ 1 فروری 2023 14:49

متحدہ عرب امارات کا مقامی صارفین کیلئے تیل قیمتوں میں اضافے کا اعلان
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2023ء) متحدہ عرب امارات نے فروری کیلیے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق فیول پرائس کمیٹی نے پیٹرول کی قیمتوں میں 0.27 درہم فی لیٹر تک اضافہ کر دیا۔

(جاری ہے)

پیٹرول فی لیٹر نئی قیمت 3.05 درہم مقرر کی گئی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 216.87 روپے ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3.38 درہم مقرر کی گئی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 240.33 روپے ہے۔