آئی ایم ایف نے بنگلہ دیش کیلئے 4.7 ارب ڈالر کا قرضہ پیکیج منظور کرلیا

آئی ایم ایف پیکیج کے ذریعے 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بنگلہ دیشی حکومت کو فوری میسر ہوں گے

بدھ 1 فروری 2023 14:49

آئی ایم ایف نے بنگلہ دیش کیلئے 4.7 ارب ڈالر کا قرضہ پیکیج منظور کرلیا
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2023ء) آئی ایم ایف نے بنگلہ دیش کیلئے 4.7 ارب ڈالر کا معاونتی قرضہ پیکج منظور کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں توانائی اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بڑے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے سال تک ملک بھر میں یومیہ 13 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی اور حکومت نے استطاعت نہ رکھنے والے گھرانوں کو چاول سمیت دیگر اجناس کی فراہمی روک دی۔

بنگلہ دیش آئی ایم ایف قرضے کے ذریعے اپنے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافے کا خواہاں ہے جو 46 ارب ڈالر سے 34 ارب ڈالر پر آچکے ہیں۔پچھلے مئی سے اب تک بنگالی ٹکا ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہوا ہے جس کی وجہ سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔