'میں ہار ماننا چاہتا تھا'، شاہین آفریدی کا اپنی انجری کے حوالے سے انکشاف

یوٹیوب پر باؤلنگ ویڈیوز دیکھیں جس سے حوصلہ ملا، میں نے خود سے کہا کہ 'تھوڑا اور آگے بڑھو'، ایک تیز گیند باز کیلئے انجری کی وجہ سے کرکٹ سے باہر ہونا مایوس کن ہوتا ہے :پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 فروری 2023 13:22

'میں ہار ماننا چاہتا تھا'، شاہین آفریدی کا اپنی انجری کے حوالے سے انکشاف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم فروری 2023ء ) اپریل 2018ء کے آغاز میں شاہین شاہ آفریدی کے نام سے ایک نوجوان نے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم سے بین الاقوامی کیپ حاصل کی۔ شاہین نے اس سال پی ایس ایل میں دبئی میں ملتان سلطانز کے خلاف 4 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں ، جس کی وجہ سے وہ اس سیزن میں ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے صرف دو بولرز میں سے ایک بن گئے۔

شاہین نے اس لمحے سے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور خود کو پاکستان کے لیے ایک آل فارمیٹ باؤلر کے طور پر منوالیا۔ پاکستان کے لیے شاہین کی اس قدر افادیت تھی کہ پہلے گال ٹیسٹ سے پہلے جس میں وہ گزشتہ سال جولائی میں باؤنڈری پر ڈائیو لگانے کی کوشش کے دوران اپنے دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، سے قبل انھوں نے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی 209 وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ وکٹیں (204) حاصل کی تھیں۔

(جاری ہے)

ان کا سٹرائیک ریٹ (35.4) بھی بین الاقوامی کرکٹ میں کم از کم ایک ہزار اوورز والے تیز گیند بازوں میں سب سے بہتر تھا۔ گال ٹیسٹ کی چوتھی صبح نے ایک مسلسل ترقی کرتے کیریئر کو روک دیا۔ شاہین گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں واپسی کی اور ان کی بولنگ فارم میں اضافہ ہوا، فائنل میں میلبورن میں ہیری بروک کے مشہور کیچ کو مکمل کرتے ہوئے انہیں دوبارہ بحالی کے لیے بھیج دیا گیا۔

جہاں شاہین کو میدان سے لنگڑاتے ہوئے دیکھنے نے لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کو توڑ دیا، یہ ایک ایسے باؤلر کے لیے جدوجہد کا آغاز تھا جس نے اپنے پاکستانی ڈیبیو کے بعد سے ڈھیروں گیندیں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ اپنی انجری کے حوالے سے پی سی بی ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ "مجھ پر ایسا ٹائم بھی آیا جب میں ہار ماننا چاہتا تھا، میں صرف ایک وقت میں ایک پٹھے پر کام کررہا تھا اور اس میں بھی بہتری نہیں آ رہی تھی، اکثر بحالی سیشن کے دوران، میں اپنے آپ سے کہتا تھا کہ ' بہت ہو گیا، میں اب یہ نہیں کر سکتا'۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ "لیکن پھر میں یوٹیوب پر اپنی باؤلنگ دیکھتا تھا اور دیکھتا تھا کہ میں نے کتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس نے مجھے حوصلہ دیا اور میں نے اپنے آپ سے کہا کہ 'تھوڑا اور آگے بڑھو'، ایک تیز گیند باز کے لیے انجری کی وجہ سے کرکٹ سے باہر ہونا مایوس کن ہے۔" شاہین آفریدی کا انجری کا ٹائم کوئی اچھا وقت نہیں تھا کیوں کہ یہ ایک ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان نے ایک دہائی سے زائد عرصے میں اپنے سب سے بڑے ہوم سیزن کے لیے انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹونٹی اور 3 ٹیسٹ میچوں کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز طے کی تھی ،شاہین تمام 15 میچز سے محروم رہے۔

شاہین آفریدی نے باؤلرز کے ساتھ رابطے میں رہنے کو یقینی بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وائٹ بال کرکٹ سے ریڈ بال کرکٹ میں تبدیل ہونا مشکل ہے کیونکہ ٹیسٹ فارمیٹ کے تقاضے محدود اوورز سے بالکل مختلف ہیں۔ میں لڑکوں سے فون پر رابطے میں تھا۔ نسیم واقعی تیز گیند بازی کرتے ہیں اور ذہنی طور پر وہ بہت تیز ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اسے کرنے کی ضرورت ہے، میں حارث رؤف سے روزانہ بات کرتا تھا۔

میں اپنے دوسرے باؤلرز سے بھی رابطے میں رہا۔ یاد رہے کہ 2018ء میں پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والوں میں، لاہور قلندرز کے کپتان کے پاس سب سے زیادہ وکٹیں (70) ہیں۔ وہ وہاب ریاض (103) اور حسن علی (81) کے بعد ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ،دونوں پیسرز نے ان سے 27 اور 14 زیادہ میچ کھیلے ہیں۔