سرگودھا پولیس کی اشتہاری مجرمان وعدالتی مفروران کے خلاف کارروائی،15ملزمان گرفتار

بدھ 1 فروری 2023 18:18

سرگودھا پولیس کی اشتہاری مجرمان وعدالتی مفروران کے خلاف کارروائی،15ملزمان ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2023ء) سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان وعدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد طارق عزیز کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریاپولیس نے رفیق،حمزہ،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے ذیشان،سجاد،تھانہ بھیرہ پولیس نے منیر،شان،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اختر،عامر،تھانہ میانی پولیس نے یٰسین،راہب،تھانہ سٹی پولیس نے زاہد،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اسد اورتھانہ ساجد شہید پولیس نے جاوید کو گرفتارکرلیا ہے۔

اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھا نہ اربن ایریا پولیس نے فیصل اور تھانہ ترکھانوالہ نے مخدوم کو گرفتارکرلیا ہےجن کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :