امریکا کا میانمار میں باغی حکومت سے تعلق رکھنے والے افراد اور تنظیموں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

بدھ 1 فروری 2023 18:22

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2023ء) امریکا میانمار میں باغی حکومت سے تعلق ہونے والے 6 افراد اور 3 تنظیموں پر پابندیاں عائد کرے گا۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکی وزارت خزانہ ، جنوب مشرقی ایشائی ملک میانمار پر یکم فروری 2021 میں ہونے والی بغاوت کی دوسری برسی کے دائرہ کار میں باغی انتظامیہ کومالی اور اسلحہ کی امداد فراہم کرنے کا تعین ہونے والے 6 افراد اور 3 تنظیموں پر پابندیوں کا اطلاق کیا جائیگا۔

اس فیصلے کو حکومت کے خلاف انگلینڈ، آسٹریلیا اور کینیڈا جیسے اتحادیوں کے ساتھ عام پابندیوں کے دائرہ کار میں لیے جانے کا ذکر کرنے والے کربی نے کہا کہ ہم نے بغاوت کے بعد 80 افراد اور 30 ​​اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم میانمار کی فوجی انتظامیہ کی غلط حرکات کا حساب پوچھنے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ہمراہ کاروائیوں کو جاری رکھیں گے۔

کوآرڈینیٹر کربی نے یہ بھی بتایا کہ کل امریکی صدر جو بائیڈن اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کریں گے جس میں علاقائی سلامتی اور ایران کےمعاملات پر بات چیت ہوگی۔ کربی نے یہ بھی بتایا کہ بائیڈن فروری میں برازیل کے صدر لوئیز لولا دا سلوا سے بھی ملاقات کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر خارجہ انتونی بلنکن آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے اور ان کی اپنے ہم منصب سے بات چیت میں ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد منقطع ہونے والے عسکری اور ماحولیات سے متعلق معاملات میں ڈائیلاگ سمیت متعدد معاملات ایجنڈے میں آئیں گے۔