ملک کی موجودہ سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کو سامنے رکھا جائے‘ گورنر پنجاب کا الیکشن کمیشن کو خط

الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کرے‘ گورنر پنجاب

بدھ 1 فروری 2023 22:12

ملک کی موجودہ سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کو سامنے رکھا جائے‘ گورنر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2023ء) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، خط کی کاپی سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اورتحریک انصاف کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی۔خط میں کہا گیا کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کو سامنے رکھا جائے، الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کرے۔ گورنر پنجاب کے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لے کر آگے بڑھنا چاہیے۔